یوم عاشعورہ کے موقع پر ضلع میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کردیئے ہیں ٬ ڈپٹی کمشنر نصیر آباد

پاک فوج ٬ایف سی کے ساتھ ساتھ بلوچستان کانسٹیبلری کے جوان سکیورٹی سرانجام دیں گے٬ میڈیا سے گفتگو

منگل 11 اکتوبر 2016 20:46

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) ڈپٹی کمشنرنصیرآباد نصیراحمد ناصرنے کہا ہے کہ یوم عاشعورہ کے موقع پر ضلع میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں دفعہ 144نافذ کرکے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے یوم عاشعورہ کے موقع پر موبائل سسٹم بندرہیں گے ضلع بھرمیںیوم عاشعورہ کے تین بڑے مرکزی جلوس نکلیں گے جلوسوں کیلئے 624پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے پاک فوج ٬ایف سی کے ساتھ ساتھ بلوچستان کانسٹیبلری کے جوان سکیورٹی سرانجام دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوںنے یوم عاشعورہ کے جلوس کے روٹس کے دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے بتایاکہ ڈیرہ مرادجمالی چھتر٬اورتحصیل تمبو کے گوٹھ غوث بخش گولہ سے یوم عاشعورہ کے تین بڑے جلوس برآمدہونگے جس کے تمام ترسکیورٹی انتظامات مکمل کردیئے گئے ہیں انہوںنے بتایا کہ یوم عاشعورہ کے موقع پر سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے تمام ٖڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے جبکہ جلوس کے ہمراہ ڈاکٹرز اورپیرامیڈیکل اسٹاف کی ٹیمیں بھی ہمراہ ہونگی ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ امن کمیٹی کے ممبران بھی یوم عاشعورہ کے جلوس کے ہمراہ ہونگے قیام امن ہماری اولین ترجیح ہے عوام کوبھی چاہیے کہ وہ کسی بھی شرپسند کی کوئی معلومات ہوتو وہ فوری طورپر پولیس یا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع دیں ۔

متعلقہ عنوان :