13اکتوبرکوپیغام امن کانفرنس ہوگی٬ مولانا ولی محمد ترابی

کانفرنس کے انعقادسے کوئٹہ شہرمیں قیام امن کے لئے ماحول سازگارہوگاجس کے مثبت نتائج برآمدہوں گے٬ امیر جمعیت علمائے اسلام کوئٹہ

منگل 11 اکتوبر 2016 20:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیرمولاناولی محمدترابی نے کہاہے کہ 13اکتوبرکوجمعیت پشتون باغ وخروٹ آبادکے زیراہتمام پیغام امن کانفرنس ہوگی جس کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں کانفرنس سے مولاناعبدالغفورحیدری٬مولاناعصمت اللہ٬ملک سکندرخان ایڈوکیٹ٬حافظ حسین احمدودیگرخطاب کریں گے کانفرنس کی کامیابی کے لئے حافظ تاج الدین کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے پندرہ مدارس کادورہ کیااورانہیں کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جوانہوں نے قبول کرلی انہوں نے کہاکہ کانفرنس میں بڑی تعدادمیں لوگ شرکت کریں گے اقراء ریاض العلم نزدپرانہ حاجی کمیپ میں منعقدہونے والی کانفرنس کی کامیابی کے لئے مختلف کمیٹیاں جھنڈے لہرانے٬دعوتی مہم چلانے٬وال چاکنگ اورمختلف علاقوں کے دوروں میں مصروف ہیں کانفرنس کے انعقادسے کوئٹہ شہرمیں قیام امن کے لئے ماحول سازگارہوگاجس کے مثبت نتائج برآمدہوں گے ٬پشتون آباد٬شالدرہ٬نواں کلی٬سریاب اورحلقہ فورکے بعدپشتون باغ اورخروٹ آبادکے زیراہتمام پیغام امن کانفرنس سے قیام امن کی کوششوں میں کامیابی ملے گی انہوں نے تمام یونٹوںپرزوردیاکہ وہ کانفرنس کی کامیابی کے لئے جدوجہدمزیدتیزکریںاورہرفردتک کانفرنس کاپیغام پہنچائیں۔

متعلقہ عنوان :