لسبیلہ ٬ یوم عاشورہ کے حوالے سے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی

ڈی سی لسبیلہ کے زیر صدارت جائزہ اجلاس میں اہم فیصلے

منگل 11 اکتوبر 2016 20:45

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) ضلعی انتظامیہ لسبیلہ کی جانب سے یوم عاشورہ دس محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ۔ ڈی سی لسبیلہ کے زیر صدارت جائزہ اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سید ذوالفقار علی شاہ ہاشمی کی زیر صدارت یوم عاشورہ دس محرم الحرام کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے اور فول پروف سیکیورٹی کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس میں ایف سی حب کے میجر ٬ اسسٹنٹ کمشنر حب نعیم جان گچکی٬ اے سی بیلہ یونس سنجرانی ٬ اے ڈی سی طحہٰ سلیم ٬ اے ڈی سی طارق مینگل ٬ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لسبیلہ جعفر خان اور ایڈیشنل ایس پی ضیاء مندوخیل اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں یوم عاشورہ کے موقع پر ازاداروں کے جلوس کی سیکیورٹی کیلئے سات سو سے زائد سیکورٹی اہلکار اور نو مجسٹریٹ کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

سیکریٹری ہوم ڈپارٹمنٹ کی ہدایت کی روشنی میں تعینات کئے گئے مجسٹریٹ کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیا رات بھی تفویض کئے گئے ۔اجلاس میں یوم عاشورہ کے جلوس کی سیکورٹی روٹ کو دو گھنٹے کیلئے ٹریفک کیلئے جزوی طور پر بند رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ لیویز پولیس٬ اے ٹی ایف اور ایف سی بلوچستان کے جوان مشترکہ طور پر یوم عاشورہ کے موقع پر سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ۔

ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سید ذوالفقار علی شاہ ہاشمی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لسبیلہ میں امن و امان کی فضاء برقرا رکھنے اور کسی بھی نا خوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا ہے جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب میں حفاظتی انتظامات ایمرجنسی نا فذ کردی گئی ہے ۔یوم عاشورہ کے موقع پر ماتمی جلوس کے ساتھ طبی عملہ اور ایمبولینس سروس اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے کیلئے لسبیلہ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائید کردی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ یوم عاشورہ کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات کو خوش اسلوبی سے سر انجام دیا جائے تا کہ کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آئے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کی قیادت میں ایف سی بلوچستان ٬ ڈسٹرکٹ پولیس لسبیلہ اور لیویز کے علاوہ اے ٹی ایف کے جوانوں نے شہر کے مختلف مقامات پر فلیگ مارچ بھی کیا۔

#

متعلقہ عنوان :