فرسٹ ایئر میںنمبر کم آنے پر طا لبہ نے خو دکشی کر لی

منگل 11 اکتوبر 2016 20:36

ملتان ۔11اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء)فرسٹ ایئر میںنمبر کم آنے پر زہریلی گولیاں کھا کر طا لبہ نے خو دکشی کر لی ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق نواحی علاقے 88/10-Rکی رہائشی فرسٹ ایئر کی طا لبہ (ف) کے فرسٹ ائیر میڈیکل میں 336نمبر آنے پر ما یو س اور بددلی سے اس نے گھر میں مو جو د گندم میں رکھنے والی گو لیاں کھا لیں ٬ حالت غیر ہونے پر ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال داخل کروا دیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی ۔