یوم عاشور کے مرکزی جلوس کی مانیٹرنگ سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت کی جائے گی٬2 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاران ٬ سپیشل برانچ٬ ڈولفن فورس اور رضا کار ڈیوٹی سر انجام دیں گے‘سی سی پی او

منگل 11 اکتوبر 2016 20:36

لاہور۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس نے کہا ہے کہ یوم عاشور کے مرکزی جلوس کی مانیٹرنگ سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت کی جائے گی اور اس مقصد کے لئے 270 جدید سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں٬ 2 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاران ٬ سپیشل برانچ٬ ڈولفن فورس اور رضا کار ڈیوٹی سر انجام دیں گے ۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے سی سی پی او نے کہا کہ نثار حویلی سے برآمد ہونیوالے جلوس کے شرکاء کو تھری لیئر سکیورٹی فراہم کی جائے گی اور ماتمی جلوس میں شامل ہونے والے عزاداران کو مکمل فزیکل چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی٬ جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔ کیپٹن (ر)محمد امین وینس نے کہا کہ شہر کے داخلی اورخارجی راستوں پر سکیورٹی کے جامع اقدامات کیے گئے ہیں اور ان پوائنٹس پر بھی پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اگر کہیں مشکوک افراد یا کسی چیز کو دیکھیں تو اسکی اطلاع فوری طورپر پولیس اور انتطامیہ کو دیں تاکہ بروقت کاروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :