سانگھڑشوگر مل کے ٹیکنیکل شعبہ میں اچانک آگ بھڑگ اٹھی

منگل 11 اکتوبر 2016 20:29

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء)سانگھڑشوگر مل کے ٹیکنیکل شعبہ میں اچانک آگ بھڑگ اٹھی٬ اطلاع ملتے ہی بلدیہ سانگھڑ کی فائر بریگیڈ آگ بجھانے کے لیئے روانہ آگ بڑی تیزی سے پھیل چکے تھی اور آفیس میں پڑا سامان جس میں فرنیچر ٬ ایئر کنڈیشن ٬ موٹریں اور دیگر سامان جل گیا فائر برگیڈ کے پہنچنے پر آگ پر قابو پالیااور بڑا نقصان ہونے سے شوگر مل کے دوسرے شعبہ کو آگ سے بچالیا گیا بتایا جاتا ہے کہ محرم الحرام کی 9 تاریخ کی وجہ سے شوگر مل بند تھا آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ بتایا جاتا ہے نقصان کا اندازہ نہیں بتایا جاسکا۔