واقعہٴ کربلا تاریخ انسانی کا درخشندہ باب ہے ٬فیصل میر

امام حسین ؑ اور ان کے ساتھیوں نے بے مثل عزم اور لافانی شہادتوں سے رقم کیا ہے ٬سابق سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی لاہور

منگل 11 اکتوبر 2016 20:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سابق سیکرٹری اطلاعات فیصل میر نے کہا ہے کہ یوم عاشور واقعہٴ کربلا تاریخ اسلام کا ہی نہیں بلکہ تاریخ انسانی کا وہ درخشندہ باب ہے جسے حضرت امام حسین ؑ اور ان کے ساتھیوں نے بے مثل عزم اور لافانی شہادتوں سے رقم کیا ہے حق اور باطل٬ اسلام اور کفر کی معرکہ ٓارائی روز اول سے جاری ہے اور روز آخر تک جاری رہے گی جب بھی صبر و ایثار٬ تسلیم و رضا اور باطل کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے کا ذکر آئے گا تو تاریخ انسانیت میں حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کی بے مثال جرأت٬ بہادری اور لازوال قربانیوں کا زکر آئے گا شہدا ئے کربلا نے مظلوم انسانیت کو ظالمانہ نظام کے خاتمے اور ظلم و جبر کے خلاف ڈٹ جانے کا حوصلہ اور حق نوائی کا بے مثال درس دیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ واقعہٴ کربلا کی یاد منانے اور حق و سچ کی سربلندی کی خاطر حضرت امام حسینؑ اور ان کے جاں نثار ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھتے ہوئے ملک کو درپیش تمام اندرونی و بیروی خطرات کا عزم و استقلال سے مقابلہ کرنے کے لئے خود کو تیار کریں۔