محرم الحرام٬ رانا ثناء اللہ و دیگر کا ڈی سی او آفس میں قائم کر دہ کنٹرول روم کا دورہ

منگل 11 اکتوبر 2016 20:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) محرم الحرام کے حوالے سے ڈی سی او آفس میں قائم کر دہ کنٹرول روم کا دورہ وزیر لاء اینڈ آرڈر رانا ثناء اللہ٬ہو م سیکرٹری پنجاب میجر(ر) اعظم سلیمان٬آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا٬سی سی پی او لاہور امین وینس٬کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ خان سنبل اور ڈی آئی جی (آپریشنز)لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف نے کیا۔

اس موقع پر ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کیبنٹ کمیٹی کے اراکین کو بھی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

دوران بریفنگ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے بتایا کہ ڈی سی او آفس کنٹرول روم میں فیڈرل اور صوبائی حکو مت کے ملازمین اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نویں اور دسویں محرم کے جلوسوں کی ما نیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

کیبنٹ کمیٹی اور صوبائی افسران اور وزراء نے کنٹرول روم میں مناسب نگرانی ہو نے پر اطمینان کا اظہار کیا۔بعد ازاں ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان اور ایم پی اے خواجہ عمران نذیر نے کنٹرول روم کا دورہ کیا۔مزید برآں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈی سی او لاہور نے دسویں محرم کو برآمد ہو نے والے شبیہ ذوالجناح کے جلوس کے روٹ پر سکیورٹی انتظامات کو چیک کیا اور ان کو تسلی بخش قرار دیا۔