لاہور پو لیس نے مختلف مقامات سے ملنے والی نا معلوم نعشوں کو مردہ خا نوں کی زینت بنا دیا

دو ماہ سے جناح ہسپتال مردہ خانہ میںایک مصوم بچے سمیت 5نعشیں خراب ہو نے لگی

منگل 11 اکتوبر 2016 20:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) لاہور پو لیس نے مختلف مقامات سے ملنے والی نا معلوم نعشوں کو مردہ خا نوں کی زینت بنا دیا جبکہ دو ماہ سے جناح ہسپتال مردہ خانہ میںایک مصوم بچے سمیت 5نعشیں خراب ہو نے لگی انتظا میہ کو روزانہ آ نے والی قتل خود کشی جیسی نعشوں کو رکھنے میں شدید مشکلات کا سا منا ہے ٬تفصیلات کے مطا بق مختلف تھا نوں کی پو لیس نا معلوم نعشوں سے جان چھڑوانے کے بعد ورثا کی تلاش کر نے کی بجائے مردہ خانوں کی زینت بنا رہے ہیں اہلکاروں کو کوئی بھی افسر پو چھنے والا نہیں ہے ٬جبکہ لاہور کے مختلف تھا نوں کی حدود سے ملنے والی نا معلوم نعشیں پو لیس اہلکار مردہ خا نوں میں گئی گئی ماہ چھوڑ کر دوبارہ پتہ بھی نہ کر تے ہیں اور نہ ہی ان کو امانت کے طور پر قبر ستانوں میں سپرد خاک کیا جا رہا ہے جو اپنے ورثا کی مردہ خانے میںرا ہ تک رہی ہیں ٬زرائع کے مطا بق جناح ہسپتال کے مردہ خانہ میں اس وقت ٬5سے زائد نعشیں گئی ماہ سے اپنے ورثا کی منتظر ہیں جن کو کو ئی بھی ان کی تفین کے لئے نہ آ یا ٬جس میں٬تھا نہ سٹی رائیونڈ کا ایک روز کا بچہ٬ستو کتلہ نا معلوم 32سالہ خاتون ٬سندر نا معلوم 30سالہ شخص٬تھا نہ ہنجر وال ٬35سالہ نا معلوم ٬اور تھا نہ نشتر کالو نی میں 60سالہ محمد خان شامل ہے ان نعشوں کو گئی ماہ ہو گئے ہیں کو ئی بھی پو لیس اہلکار ان کو لینے یا ورثا کو پتہ لگا سکا ہے ٬جبکہ تین نعشیں خراب ہو چکی ہیں جن کے باعث روزا نہ قتل ٬خود کشی جیسی واقعات میں مر نے والی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے شدید مشکلات کا سا منا ہے اعلی حکام کو چاہیے کہ نا معلوم نعشوں کو فوری امانت کے طور پر قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :