اسلام آباد٬ جی سکس ٹو مرکزی امام بارگاہ سے 9 محرم کا مرکزی جلوس بر آمد ہوا

مقررہ راستوں کو کنٹینرز٬ خار دار تاریں اور قناتیں لگا کر سیل کردیا گیا ٬ بم ڈسپوزل سکوارڈ نے راستوں کی سرچنگ کی ٬ فضائی نگرانی بھی کی گئی موبائل فون سروس کو بند کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا

منگل 11 اکتوبر 2016 20:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) وفاقی دارالحکومت میں جی سکس ٹو مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہونے والی9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے مقررہ راستوں کو کنٹینرز٬ خار دار تاریں اور قناتیں لگا کر سیل کیا گیا ٬جلوس کے راستوں سے ملحقہ چھوٹی اور بڑی گلیوں کو قناتیں لگا کر بند کیا گیا٬ جلوس سے قبل بم ڈسپوزل سکواڈ نے راستوں کی سرچنگ کی٬ جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی گئی۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی خصوصی ہدایت پر اسلام آباد میں موبائل فون سروس کو بند کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے۔ جلو س کے مقررہ راستوں کو کنٹینرز٬ خار دار تاریں اور قناتیں لگا کر سیل کیا گیا ٬ جلوس سے قبل بم ڈسپوزل سکوارڈ نے راستوں کی سرچنگ کی٬ جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی گئی۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی خصوصی ہدایت پر اسلام آباد میں موبائل فون سروس کو بند نہیں کی گئی۔ سکیورٹی کے لئے اسلام آباد پولیس کی10ہزار ٬ رینجرز کی15سو اور ایف سی کے 5 سو افسران و ملازمین نے ڈیوٹی سرانجام دی۔شہر بھر کے داخلی اور خارجی راستوں پر باریک بینی سے تلاشی لی گئی۔ جلوسوں کی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے بھی نگرانی کی گئی۔

چھتوں پر مسلح پولیس اہلکاروں نے ڈیوٹی سرانجام دی۔ پولیس کی بکتر بند گاڑیاں خصوصی طور پر کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے موجود رہیں۔فورتھ شیڈول پر رکھے گئے لوگوں پر خصوصی نظر رکھی گئی۔سیکورٹی ٹیمز کو جیمرز گاڑیاں بھی مہیا کی گئیں۔ جلوس میں داخلے کے لئے 3 مرکزی داخلی راستے بنائے گئے تھے۔ جلوس میں داخلے کے لئے سکیورٹی کے 3 حصار قائم کئے گئے ٬ پہلے حصار میں پولیس اہلکار ٬دوسرے حصار میں امام بارگاہ انتظامیہ کے اہلکاراور تیسرے حصار میں سپیشل برانچ کے اہلکار موجود رہے جبکہ جلوس کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس نصب کئے گئے۔

جلوس کے آگے رینجرز کی گاڑیاں موجود تھیں۔دوسری جانب ٹریفک کے بہائو کے لئے جلوس کے دوران فضل حق روڈ٬پولی کلینک سے کلثوم پلازہ تک روڈ عام ٹریفک کے لئے بندرکھی گئی ٬ 7thایونیو F-6چوک سے سہروردی روڈ٬ اسی طرح فضل حق روڈچائنہ چوک سے کلثوم پلازہ تک عام ٹریفک کے لئے بندتھی٬ اقبال ہال سے میلوڈی چوک٬میونسپل روڈ مرکزی جامعہ مسجد سے پولی کلینک چوک ٬لقمان حکیم روڈ سے لے کر پولی کلینک لال کوارٹر تک٬جبکہ G-6سروس روڈ G/6-2چوک سے لال کوارٹر چوک تک عام ٹریفک کے لئے بند رہی۔ وفاقی دارالحکومت میں عاشورہ کے موقعے پر 199 جلوس اور 909 مجالس منعقد ہوئیں۔مختلف مکتبہ فکر کے 27علما ئے کرام کے خطابات پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ ( مہر علی خان)

متعلقہ عنوان :