سبی‘ محرم الحرام کے سلسلے میں نویں محرم کا جلوس مرکزی امام بارہ حسینیہ سے برآمد ہوا

جلوس اپنے روایتی راستے گنپت رائے روڈ٬ مسجد روڈ جوہر روڈ سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارہ حسینیہ میں پر امن طور پر اختتام ہوا

منگل 11 اکتوبر 2016 20:20

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) محرم الحرام کے سلسلے میں نویں محرم کا جلوس مرکزی امام بارہ حسینیہ سبی سے انجمن حسینیہ سبی کے جنرل سیکرٹری سیدافتخار حسین نقوی کی قیادت میں برآمد ہواجو اپنے روایتی راستے گنپت رائے روڈ٬ مسجد روڈ جوہر روڈ سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارہ حسینیہ میں پر امن طور پر اختتام ہوگا9 ویں محرم کے جلوس میں شامل عزادراں حسینؓ نے تمام راستے سینہ کوبی اور مرژیہ خوانی کرتے رہے جلو س میں سید امیر شاہ٬ ندیم رضازیدی٬ سید احسن زیدی ٬احسان گشکوری ٬ثناء جعفری شبیر رانا ودیگر نے نوحہ خوانی کی بعدازاں علامہ طاہر نقوی نے مرکزی امام بارہ حسینیہ میں نویں محرم الحرام کے حوالے تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے سے عزارادوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کربلا باظل کے مقابلے میںڈٹ جانے کا نام ہے حضرت امام حسین ؓ کی قربانی نے اسلام کو ہمیشہ کیلئے زندہ وجاوید کردیا انہوں واقعہ کربلا پر تفصیلی خطاب بھی کیانویں محرم کے موقع پر مرکزی امام بارگاہ حسینیہ میں عزاداروںنے سینہ کوبی بھی کی سبی میں نوویں محرم کے جلو س کے موقع پر پولیس ایف سی اور انتظامیہ کی جانب سے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے تھے جلوس کے راستوں پر آنے والے تمام دکانوں کی مکمل سیل کرکے تمام راستوں کو بھی سیل کردیا گیا تھا تلاشی کے بعد امام بارہ اور جلوس میں شرکت کی اجازت دی گئی جبکہ اہم عمارتوں اور شاہراہوں پر پولیس لیویز اور ایف سی کی اضافی نفری بھی موجود رہی جبکہ روشنی صفائی کے انتظامات کے علاوہ محکمہ صحت کی جانب سے بھی خصوصی اقدامات کئے گئے تھے نویں محرم الحرام کے جلوس میںڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران ٬ڈی پی او سبی سردار محمد حسن خان موسیٰ خیل٬ ڈی ایس پی میر محمد اکرم گشکوری ٬ ایس ایچ او سٹی سمیت امن کمیٹی کے ممبران چیئرمین میونسپل کمٹی سبی حاجی داؤد رند چیف آفیسر حاجی محمد خان سیلاچی بھی موجود تھے واضح رہے کہ سبی سمیت دیگر علاقوں میں یوم عاشور (آج) انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گایوم عاشور کے موقع پرحفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دی گئی ہے میڈیا سمیت امن کمیٹی و آفیسران محکمہ صحت و دیگر رضا کاروں کو خصوصی پاس بھی جاری کئے گئے ہے یوم عاشور کے جلوس کی سیکیورٹی کیلئے روٹ کے تمام راستوں کو قناعتوں کے زریعے بند کردیا گیا ہے جبکہ دکانوں کو مکمل سیل کیا گیا ہے تمام روٹ کی چھتوں پر فورسز کے جوانوں بھری نفری نے اپنی پوزیش لے رکھی ہے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ایف سی کے جوان بیک اپ کیلئے تیار ہے جبکہ اہم شاہراہوں چوکوں پر ایف سی پولیس اورلیویز فورسز بھی موجورہیں گی واضح رہے کہ حکومت بلوچستان نے سبی بولان مستونگ کوئٹہ نصیر آباد جعفرآباد لورلائی ژوب کو انتہائی حساس قرار دیکر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے سبی کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹر ز اور پیر امیڈیکل کے عملے کو طلب کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :