صحبت پور‘نالے سے ایک شخص کی لاش برآمد‘ ولی محمد کے نام سے شناخت ہو گئی

منگل 11 اکتوبر 2016 20:20

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء)بلوچستان کے علاقے صحبت پور میں پولیس کو نالے سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت ولی محمد کے نام سے ہوئی ہے ٬صحبت پور پولیس کے مطابق گزشتہ روز اہلکاروں نے پانی کے نالے سے ایک شخص کی لاش برآمدکرکے اسے شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں اس کی شناخت ولی محمد کے نام سے ہوئی ہے ۔اس سلسلے میں مزید کارروائی کا سلسلہ جاری ہے ۔