حب ‘ٹریفک حادثے میں 3افراد جاںبحق ‘درجن سے زائد زخمی

منگل 11 اکتوبر 2016 20:20

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) بلوچستان کے صنعتی شہر حب کے قریب ٹریفک حادثے میں تین افراد جاںبحق جبکہ درجن سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ٬ابتدائی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز حب کے علاقے ویراب ندی کے قریب تیزرفتار مسافر کوچ کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کوچ میں سوار تین مسافر موقع پر جاںبحق جبکہ درجن سے زائد زخمی ہوگئے ٬مقامی ذرائع کے مطابق مسافر کوچ میں جاںبحق اورزخمی ہونیوالے افراد میں سے اکثریت زائرین کی ہے جنہیں فوری طورپر قریبی ہسپتال منتقل کرکے طبی امداد دی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :