کوئٹہ٬ ایف سی اور حساس اداروں کی بروری میں کارروائی٬ تین مشتبہ افراد گرفتار٬اسلحہ برآمد

منگل 11 اکتوبر 2016 20:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) ایف سی اور حساس اداروں نے کوئٹہ کے علاقے بروری میں کارروائی کرتے ہوئے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا‘ گرفتار افراد سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایف سی اور حساس اداروں نے کوئٹہ کے علاقے بروری میں کارروائی کرتے ہوئے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق اسلحے میں تین پستول‘ چار کلاشنکوف‘ دو ڈیٹونیٹر اور سینکڑوں تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں۔ ترجمان ایف سی کے مطابق گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا

متعلقہ عنوان :