صدر گوگیرہ ‘دو مختلف ٹریفک حادثات میں دوخواتین سمیت چار افراد جاں بحق

منگل 11 اکتوبر 2016 20:18

صدر گوگیرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دوخواتین سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ اٹھارہ شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ محلہ کمہاراں رائے ونڈ کی ایک فیملی کیری ڈبہ میں سوار براستہ اوکاڑہ فیصل جا رہی تھی جب کیری ڈبہ جی ٹی روڈ اوکاڑہ بائی پاس کے قریب پہنچا تو اچانک یو ٹرن لیتے ہوئے ملتان سے لاہور جانے والی نجی کمپنی کی بس نے کیری ڈبہ کو تیز رفتاری سے ٹکر مار دی حادثہ کے نتیجہ میں کیری ڈبہ میں سوار خاتون دو بچیوں سمیت موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ چار خواتین سمیت کیری ڈبہ اور بس میں سوار اٹھارہ کے قریب افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے حادثہ کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے بس کو قبضہ میں لیتے ہوئے فرار ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے ٹریفک کا دوسرا حادثہ دیپالپور روڈ 49اڈا کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار مخالف سمت سے آنے والے کیری ڈبہ سے ٹکرا گئی حادثہ کے نتیجہ میں کار میں سوار ایک لڑکی جاں بحق ہو گئی جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے حادثات کی اطلاع ملتے ہی ڈی سی او سقراط امان رانا خود ہسپتال پہنچے اور اپنی نگرانی میں زخمیوں کو بہتر طبی امداد دینے کی ہدایات کیں پولیس دونوں حادثات کی تحقیقات اور جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت ا ور ورثا ء کی تلاش کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :