محرم میں خیبرپختونخوا میں پانچ اضلاع کو انتہائی حساس قرار دیا گیاہے٬ناصر خان درانی

حساس اضلاع میں پشاور٬ڈیرہ اسماعیل خان٬ٹانک٬ہنگو اورکوہاٹ شامل ہیں٬ پولیس نیشنل ایکشن پلان پر بھرپورعمل کر رہی ہے٬آئی جی خیبر پختونخوا

منگل 11 اکتوبر 2016 20:10

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) آئی جی خیبرپختونخواہ پولیس ناصرخا ن درانی نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں خیبرپختونخوا میں پانچ اضلاع کو انتہائی حساس قرار دیا گیاہے۔حساس اضلاع میں پشاور٬ڈیرہ اسماعیل خان٬ٹانک٬ہنگو اورکوہاٹ شامل ہیں۔خیبرپختونخوا پولیس نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق بھرپورعمل کیاجارہاہے۔

موجودہ صورحال کے پیش نظر پولیس انتظامیہ اور حساس ادارے ہائی الرٹ ہیں۔ صو بہ بھر کے بارہ اضلاع میں 36ہزار پولیس اہلکارمحرم الحرام کی ڈیوٹیاں سرانجام دئے رہے ہیں۔ہمیں اندرونی خطرات سے زیادہ سرحد پارسے خطرات ہیں ۔صوبہ بھر کی پولیس انتہائی الرٹ ہے ۔اور ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے ۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت سینکڑوں دہشتگردکو پابند سلاسل کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

عدالتوں سے دہشتگردوں کو سزائیں دینا شروع ہو چکی ہیں ۔محرم الحرام کے دوران صوبہ بھر میں بہترین انتظامات کئے گئے ہیں ۔تمام ماتمی جلوسوں کی ڈرون سے فضائی نگرانی کی جائے گی۔ صوبہ بھر میں 05اضلاع کو حساس قرار دیا گیا ہے ۔پولیس اصلاحات ٬سیاسی مداخلت کے خاتمے سے پولیس کو ایک نئی جہت ملی ہے۔ ان تمام کا سہرا صوبائی گورنمنٹ کے سر جاتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی پولیس سربراہ ناصرخا ن درانی نے نوشہرہ پولیس لائن میں مختلف مکاتب فکر کے علماء٬امام بارگاہوں کے متولیوں٬ DRC٬ پبلک لیزان کونسل کے ممبران٬انجمن تاجران٬نیشنل پیس کونسل اور میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا ۔تفصیلا ت کے مطابق نوشہرہ میں محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات اور علماء کرام٬ اہل تشیع٬ انجمن تاجران٬ DRC٬پبلک لیزان کونسل ٬عمائدین علاقہ سیامن و امان برقرار رکھنے کے حوالے میٹنگ منعقد کی گئی جس میں آئی جی پی پختونخواہ ناصر خان درانی ٬ڈی آئی جی مردان ریجن اعجاز احمد٬ڈی پی او واحد محمود نے شرکت کی ۔

قبل ازیں آئی جی خیبر پختونخواہ٬ڈی آئی جی مردان ریجن ٬ڈی پی او کے ہمراہ نوشہرہ کینٹ میں امام بارگاہوں ٬ماتمی جلوسوں کے راستوں کیلئے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیکر اطمینان کا اظہارکیا ۔اس موقع پر ڈی آئی جی مردان ریجن نے آئی جی خیبر پختونخواہ کو ماتمی جلوسوں کے راستوں کے متعلق مکمل بریفنگ دی ۔اور انھوں نے مذید کہا کہ تمام بازاروں میں CCTVکیمرے نصب کر دہئے گئے ہیںاور تمام جلوسوں کا ڈرون کے ذریعے مکمل نگرانی کی جائیگی۔

تقریب میں خطیب جامع مسجد نوشہرہ کینٹ قاضی خلیل الرحمن٬اہل تشیع کے صدر سرفراز حیدرنے اپنے اپنے خیالات کے اظہار کے موقع پر نوشہرہ پولیس کی طرف سے کیے گئے سکیورٹی انتظامات پر اطمینا ن کا اظہار کیا اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ سنی برادری اور اہل تشیع میں مکمل بھائی چارہ اور ہم آہنگی ہے ۔آئی جی پولیس خیبر پختونخواہ نے اس موقع پر کہا کہ پولیس اصلاحات اور سیاسی مداخلت کے خاتمے نے پولیس میں ایک نئی جہت سے ہمکنار کیا ہے ۔

نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبے میں پولیس٬ آرمی اور دوسرے ادروں کا تعاون مثالی ہے ۔صوبے بھر میں امن کی فضا بحال ہورہی ہے ۔صوبہ بھر میں اب تک 750نئے پرانے کیسوں میں مطلوب نہایت ہی اہم 900دہشتگرد گرفتار کیے گئے ہیں ۔سزاووں کی بدولت حالات بتدریج بہتری کی طرف آرہے ہیں اور انشاء اللہ بہت ہی جلد صوبے بھر میں حالات پر امن ہوجائینگے۔