کراچی٬پاشاکے تحت آئی سی ٹی ایوارڈ زکی پروقار تقریب 14اکتوبر کو ہوگی

منگل 11 اکتوبر 2016 20:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سافٹ ویئر کی صنعت کی نمائندہ آرگنائزیشن پاکستان سافٹ ویئر ہائوسزایسوسی ایشن (پاشا)کے تحت آئی سی ٹی ایوارڈ زکی پروقار تقریب 14اکتوبر کو مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی۔ یہ ایوارڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ ملکی اداروں کو ان کی کاروباری خدمات٬ مصنوعات کی بہترین پریزنٹیشن اور تخلیقی صلاحیت کے حوالے سے 12سال سے دیئے جا رہے ہیں۔

اس 13ویں سالانہ ایوارڈ زکی تقریب میں 29کیٹگریز میں ایوارڈز دیئے جائیں گے۔ ان ایوارڈز کے اجراء کا مقصد ان اداروں کی حوصلہ افزائی٬ تمام اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنا٬ نیٹ ورکنگ ٬ٹیکنالوجی کی ترقی اور آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور مصنوعات کے معیار کو عالمی سطح پر روشناس کرانا ہے۔

(جاری ہے)

اس 13ویں ایوارڈز کو یونائیٹڈ بنک لمیٹڈ٬ ٹی پی ایس٬ سسٹمز لمیٹڈ٬ ان باکس بزنس ٹیکنالوجیز٬ پاکستان سافٹ ویئر بورڈ٬ میسن کانسلٹنگ کمپنیز نے اسپانسر کیا ہے۔

پاشا 1993سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی اور عالمی سطح پر آئی ٹی کے اداروں کو متعارف کرانے میں سرگرم عمل ہے اور پاشا عالمی سطح پر ورلڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ سروسز ٬ ایشن اوشیانک کمپیوٹنگ انڈسٹری آرگنائزیشن اور ایشیا پیسفک آئی سی ٹی الائنس سے وابستہ اور اس سے ملک بھر کے 450 ادارے ممبر ہیں۔