ظلم کے سامنے سینہ سپر ہونا٬ ظالم کے خلاف ڈٹ جانا اور مظلوم کی مدد کرنا شہید کربلا کی قربانی کا اصل فلسفہ ہے٬وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا یوم عاشور کے موقع پر پیغام
منگل 11 اکتوبر 2016 20:07
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ ظلم کے سامنے سینہ سپر ہونا٬ ظالم کے خلاف ڈٹ جانا اور مظلوم کی مدد کرنا شہید کربلا کی قربانی کا اصل فلسفہ ہے۔
نواسہ رسولؐ نے اپنی جان اور خاندان کو قربان کر دیا مگر ظلم وجبر اور یزیدیت سے سمجھوتہ نہ کیا۔انہوںنے قیامت تک آنے والی اُمت مسلمہ کو پیغام دے دیاکہ باطل اور ظلم کے خلاف حق و صداقت اور انصاف کیلئے جان بھی لٹانی پڑے تو دریغ نہ کیا جائے۔ یہی انسانیت کا فلسفہ اور اسکی معراج ہے۔ ظلم و جبر اور مفاد پرستی چاہے کسی بھی شکل میں ہو اسکی بیخ کنی ایک اسلامی فلاحی معاشرے کیلئے ناگزیر ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے اسی عظیم فلسفے کی روشنی میں ظالمانہ اور بد عنوان نظام کو چیلنج کیا ہے اور عدل و انصاف پر مبنی ایک شفاف نظام کی تشکیل میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج یزید کی پیرو کار طاغوتی قوتیں مسلمانوں میں انتشار پھیلا کر اسلامی قوت کو پارہ پارہ کرنے اور ان میں نفاق پیدا کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ طاغوتی طاقتوں نے ہمارے ملک پاکستان کو اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لئے شورش اور بدامنی کے حالات سے دوچار کر رکھا ہے مگر سماج دشمن عناصر اس بات سے با خبر ہیں کہ پاکستانی عوام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خاص کر ہماری افواج پاکستان کا جذبہ اور ولولہ اتنا غیر متزلزل ہے کہ دشمنوں کو منہ کی کھانی پڑ رہی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پورا پاکستان اتحاد بین المسلمین کی شکل میں ایک ایسی سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے جس سے ٹکرانے والی قوتیں پاش پاش ہو جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے جس کی تعلیمات دہشتگردی کی نفی کرتی ہیں ۔ پرویز خٹک نے امن و سلامتی کے فروغ ٬ شدت پسندی کے خاتمے اور ایک عادلانہ نظام کے قیام کیلئے حضرت امام حسین ؓ کی عظیم قربانی سے درس حاصل کرنے ٬ حق و صداقت کیلئے ڈٹ جانے اور بحیثیت مسلمان معاشرے سے ظلم کے خاتمے کیلئے جاری مخلصانہ جدوجہد سے بھر پور تعاون کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.