مراد علی شاہ کا وزیراعلیٰ ہائوس میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ

سینٹر میں انہوں نے شہر میں لگے ہر ایک کیمرے سے مختلف جلوسوں کو اپنی گزر گاہوں سے گزرتے ہوئے دیکھا

منگل 11 اکتوبر 2016 20:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آج وزیراعلیٰ ہائوس میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا۔جہاں پر انہوں نے شہر میں لگے ہر ایک کیمرے سے مختلف جلوسوں کو اپنی گزر گاہوں سے گزرتے ہوئے دیکھا ۔

(جاری ہے)

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سینٹر میں کل 900کیمر ے نصب ہیں جن کے ذریعے شہر کو کور کیا جاتا ہے وہاں پر انہوں نے کیمرے سے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کو بھی شہر کا دورہ کرتے ہوئے دیکھا اور ان سے بات بھی کی۔

کنٹرول سینٹر میں پولیس کے ساتھ وائرلیس سسٹم بھی نصب ہے۔ بعد میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کمانڈ اینڈکنٹرول سینٹر کے ماسٹر کنٹرول روم کا بھی معائنہ کیا اور تفصیلات معلوم کیں۔