تحصیل ناظم بنوں کا نو محرم کے جلوس کے روٹس اور امام بارگاہ حسینہ کا اچانک دورہ٬انتظامات کا خصوصی جائزہ لیا

منگل 11 اکتوبر 2016 20:00

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) تحصیل ناظم بنوں نے نو محرم الحرام کے جلوس کے روٹس اور امام بارگاہ حسینہ کا اچانک دورہ کیا ہے صفائی کی صورتحال اور انتظامات کا خصوصی جائزہ لیا گذشتہ روز جمعیت علماء اسلام کے تحصیل ناظم ملک احسان خان نے تحصیل کونسلر حکم زاد چیئرمین اور میونسپل کمیٹی کے عملہ کے ہمراہ صفائی کی صورتحال او ر میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے جلوس کے روٹس اور امام بارگاہ حسینہ کا دورہ کرتے ہوئے سختی سے ہدایات جاری کیں کہ محرام الحرام کے آیام میں بلدیہ کے ملازمین 24گھنٹے جلوس کے راستے اور امام بارگاہ میں ڈیوٹی دے کر صفائی کا نظام بہتر بنائیں گے اس دوران ڈیوٹیوں میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ سڑ کوں کے کناروں پر پڑی تعمیراتی میٹریل کو بھی فوراً ہٹانے کی ہدایات جاری کی گئی اس موقع پر تحصیل ناظم ملک احسان خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اہل تشیع بھی ہمارے اس معاشرے کا حصہ ہے جس کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا کر سہولیات فراہم کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :