عاشورہ کے جلوس کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں٬آئی جی بلوچستان پولیس

جلوس اپنے مقررہ وقت پر برآمد ہو گا ٬ تمام روٹس کی 63 سی سی ٹی وی کیمروں کے ساتھ مانیٹر نگ ٬ فضائی نگرانی کی جائیگی پاک فوج کسی بھی نا گہانی صورت میں نمٹنے کیلئے اسٹینڈ بائی ہیں نویں محرم الحرام کے جلوس کیلئے بھی موثر انتظامات کئے گئے ہیں آج صوبے کے مختلف علاقوں میںنویں محروم کی10 جلوس اور70 مقامات پر مجالس ہو رہی ہیں٬ احسن محبوب

منگل 11 اکتوبر 2016 19:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان احسن محبوب نے کہا ہے کہ عاشورہ کے جلوس کیلئے پولیس نے فرنٹیئر کور سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کرفول پروف انتظامات کئے ہیں جلوس اپنے مقررہ وقت پر برآمد ہو گا جلوس کے تمام روٹس کی 63 سی سی ٹی وی کیمروں کے ساتھ مانیٹر نگ جبکہ فضائی نگرانی کی جائیگی پاک فوج کسی بھی نا گہانی صورت میں نمٹنے کیلئے اسٹینڈ بائی ہیں نویں محرم الحرام کے جلوس کیلئے بھی موثر انتظامات کئے گئے ہیں آج صوبے کے مختلف علاقوں میںنویں محروم کی10 جلوس اور70 مقامات پر مجالس ہو رہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نویں محرم الحرام کے جلوس اور عاشورہ کے جلوس کے روٹ کا معائنہ کرنے کے موقع پر ناصر العزا امام بارہ گاہ کے سامنے بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر دائود آغا٬ ریجنل پولیس آفیسر وڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ٬ ڈی آئی جی فرنٹیئر کور بلوچستان بریگیڈیئر خالد کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ پولیس نے ماضی کی طرح اس بار بھی محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹی کے موثر انتظامات کئے ہیں اور آج میں نویں محرم الحرام کے جلوس اور عاشورہ کے جلوس کے روٹس کا دورہ کیا ہے تاکہ سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جا سکے سیکورٹی انتظامات حتمی شکل دے کر فول پروف انتظامات کئے ہیں نویں محرم کے موقع پر بلوچستان کے دس مقامات پر جلوس اور 70 مجالس ہو رہی ہے جہاں پر سیکورٹی کے موثر انتظامات کئے گئے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ پولیس ٬ فرنٹیئر کور ٬ بلوچستان کانسٹیبلری٬ ایف سی ٬ ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار سیکورٹی انتظامات کو موثر بنا نے میں مصروف ہیں انہوں نے کہا ہے کہ تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں روٹ کو سیل کر نے کا کام بھی شروع ہے اس سال عاشورہ کے جلوس کی مکمل نگرانی اور مانیٹرنگ کیلئے شہر میں63 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے ہیں اس کے علاوہ جلوس کی فضائی نگرانی کے ساتھ ساتھ پاک فوج کو بھی اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ جلوس کے مانیٹرنگ کیلئے آئی جی آفس٬ ڈی آئی جی آفس٬ ایف سی آفس سمیت پاک فوج کی جانب سے بھی مانیٹرنگ کا انتظام کیا گیا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ موبائل فون کی بندش کے حوالے سے وفاقی حکومت سے درخواست کی ہے جیسے ہی وہاں سے اجازت ملے گی یہ کام بھی کر دیا جائیگا ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ جلوس اپنے مقررہ وقت صبح9 بجے برآمد ہو گا وقت کی پابندی کو یقینی بناتے ہوئے وقت مقرر پر اختتام پذیر ہو گا پولیس کی جانب سے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا تے ہوئے جلوس کی سیکورٹی کو موثر بنایا گیا ہے جلوس کے موقع پر5 ہزار پولیس اہلکار ٬1200 لیویز اور ایک ہزار فرنٹیئر کور کے اہلکاروں کے علاوہ بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں ایک اور سوال کے جواب کے موقع پر انہوں نے بتایا کہ محرم کے موقع پر سیکورٹی خدشات موجود ہے اسی حوالے سے دیگر قانو ن نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر سیکورٹی انتظامات کو موثر بنا نے کے ساتھ ساتھ انٹیلی جنس رابطوں کو مزید مضبوط بنایا۔