کربلا میں اہل بیت کی قربانیاں ہمیں آپس میں رواداری ٬برداشت اور صبر و تحمل کا درس دیتی ہیں٬ محمد اسلم گھمن٬عظیم نوری گھمن

منگل 11 اکتوبر 2016 19:54

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) مرکزی راہنما تحریک انصاف و بریگیڈئر(ر) محمد اسلم گھمن٬ سابق رکن پنجاب اسمبلی عظیم نوری گھمن ٬ چیئرمین یوسی بدوکے حاجی جمشید اسلم چیمہ نے کہا ہے کہ امام حسین ؓ نے کربلا میں دین کی عظمت پر اپنا جان و مال سب کچھ لٹا دیا اور قیامت تک اسلام کا بول بالا کردیا ٬اسلام حسین ؑ کی قربانی کا صلہ ہے ٬نانا کے دین کی عظمت پر شب خون مارنے والے اسلام دشمن عناصر کے منصوبے خاک میں ملا دیے ٬مسلمانان اسلام امام حسین ؑ کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں کربلا والے تو اسلام کے ماتھے کا جھومر ہیں امام حسین ؑ اور ان کے رفقاء کی میدان کربلا میں قربانیاں انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں ان پاک ہستیوں کے پاکیزہ خون سے ہی تو اسلام کے شجر کی آبیاری ہوئی آج اسلام امام پاک کے خون کی بدولت زندہ ہے ٬حسین ؑ ہدایت کا چراغ اور کشتی نجات ہیں ۔

(جاری ہے)

یوم عاشور کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ محبت اہل بیت ہمارے ایمان کا حصہ ہے امام کربلا میں سرخرو ہوئے اور ایسی عظیم اور لافانی فتح حاصل کی جسے قیامت تک سلامی دی جاتی رہے گی ٬کربلا میں قربانیاں دینے والے اپنے رب سے عشق کا اظہار کررہے تھے امام نے جابر حاکم کے سامنے کلمہ حق بلند کیا امام نے نماز کی اہمیت کو میدان کربلا میں اجاگر کیا جو کہ وقت کی اشد ضرورت ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ محبت اہل بیت اور کربلا میں اہل بیت کی قربانیاں ہمیں آپس میں رواداری ٬برداشت اور صبر و تحمل کا درس دیتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :