اوکاڑہ٬ عاشورہ محرم کے مرکزی جلوس کے حوالے سے تمام تر سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ٬ڈی پی او ٬ ڈی سی او

منگل 11 اکتوبر 2016 19:54

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) ) ڈی پی او فیصل رانا اور ڈی سی او سقراط امان رانا نے کہا ہے کہ عاشورہ محرم کے مرکزی جلوس کے حوالے سے تمام تر سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے مرکزی جلوس میں داخلہ کا صرف ایک راستہ ہو گا جہاں پانچ مختلف جگہوں پر تلاشی کے بعد شامل ہوا جا سکے گا مرکزی جلوس کے روٹس سے سو میٹر کے فاصلے تک پارکنگ سختی سے ممنوع ہو گی مرکزی جلوس کے تمام راستوں کو خار دار تاریں اور قناتیں لگا کر سیل کر دیا جائے گا جبکہ محرم مرکزی جلوس کے روٹس پر موجودہ گھروں کی چھتوں پر کسی بھی فرد کو چڑھنے کی اجازت نہ ہو گی جلوس کے راستہ میں آنے والے ہر گھر کی چھت پر سیکورٹی اہلکار موجود ہو گا رہائشی افراد کے مکمل کوائف بھی حاصل کر لیے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ وزٹ کے موقع پر سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر چوہدری محمد ریاض ٬ اسسٹنٹ کمشنر ماہم آصف ملک ٬ڈی او سی طاہر امین ٬ٹی ایم او طارق محمود پرویا اور دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے سقراط امان رانا نے بتایا کہ مرکزی جلوس کے ہمراہ آنے والی سرکاری گاڑیوں کو اسٹیکر جاری کیے گئے ہیں جبکہ ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں کو خصوصی کارڈز جاری کیے گئے ہیں ڈی پی او فیصل رانا نے بتایا کہ دو ہزار پولیس اہلکارا ور افسران سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور ہو نگے ایلیٹ فورس کے خصوصی دستے اور ٹریفک اہلکار اس کے علاوہ ہیں انہوں نے بتایا کہ جس طرح سے نویں محرم کے جلوسوں اور مجالس پر سیکورٹی فول پروف تھی اسی طرح دسویں محرم عاشروہ محرم کے موقع پر بھی انتظامات فول پروف کیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :