کسی کے مسلک کو نہ چھیڑنے اور اپنے مسلک کو نہ چھوڑنے پر گامزن رہا جائے٬ امن کی فضاء ہر صورت بر قرار رہے گی٬ریاض الحق جج

منگل 11 اکتوبر 2016 19:52

ا وکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء رکن قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج نے کہا ہے کہ اسلام ہمیں امن بھائی چارے اور پیار محبت کا درس دیتا ہے کسی کے مسلک کو نہ چھیڑنے اور اپنے مسلک کو نہ چھوڑنے پر گامزن رہا جائے ملک میں امن کی فضاء ہر صورت بر قرار رہے گی پوری امت مسلمہ اپنی صفوں میں اتحاد کو یقینی بنائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی امام بارگاہ ایف بلاک میں امن مارچ کے اختتام پر سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

چوہدری ریاض الحق جج نے کہا کہ اوکاڑہ ہمیشہ امن کے ھوالے سے سر فہرست رہا ہے یہاں ہر مسلک کے لوگ ایک دوسرے کا دلی احترام کرتے ہیں چوہدری ریاض الحق جج نے کہا کہ ڈی سی او سقراط امان رانا اور ڈی پی او فیصل رانا کی جانب سے محرم الحرام کے ھوالے سے کیے جانیو الے انتظامات لائق تحسین ہیں انہوں نے کہا کہ انشاللہ محرمالحرام میں پورے ملک میں امن قائم رہے گا ۔