اوگرا کی جانب سے گیس قیمت میں36فیصد اضا فے کا فیصلہ عوام کے ساتھ ظلم وزیادتی ہے٬ طارق محمود بٹ

منگل 11 اکتوبر 2016 19:52

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) مرکزی انجمن صارفین سیالکوٹ کے صدر خواجہ طارق محمود بٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمت میں36فیصد اضافے کرنے کے فیصلے کو20کروڑ عوام کے ساتھ ظلم ا وزیادتی ہے۔انہوں نے گیس کی قیمت میں36فیصد اضافے کو حکومتی مالیاتی دہشت گردی قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے کیونکہ انہوں نے غربت اور مہنگائی کے مسائل حل کرنے کے بجائے ان میں اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام حکومت کے من مانے اقدامات پر سٹرکوں پر آنے کے لئے تیار بیٹھیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام احتجاج شروع کرکے ایسا راستہ اختیار کرلیں گے جو افراتفری اور خانہ جنگی کی شکل اختیار کر جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت گیس کا مجوزہ اضافہ فوری طور پر واپس لے۔