حکومت وقت ضائع کیے بغیر فاٹا کو صوبے میں شامل کرے٬ ہارون بشیر بلور
منگل 11 اکتوبر 2016 19:52
(جاری ہے)
اُنہوں نے کہا کہ جن منتخب ارکان نے اسمبلی میں فاٹا کو صوبے میں شامل کرنے کا بل پیش کیا ہے وہ اس خطے کے عوام کی ترجمانی کر رہے ہیں اور حکومت کو تاخیری حربوں یا وقت ضائع کیے بغیر فاٹا کو صوبے میں شامل کرنے سمیت دیگر اصلاحات کیلئے عملی اقدام اُٹھانا چاہیے۔
اُنہوں نے کہا کہ جو سیاسی قائدین یا عناصر فاٹا اصلاحات یا صوبے میں اس کے انضمام کی مخالفت کر رہے ہیں ان کو اپنے رویے پر نظر ثانی کر کے عوامی خواہشات اور عصری تقاضوں کا خیال رکھتے ہوئے مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔ اُنہوں نے کہا کہ فاٹا پر اے این پی کا موقف باالکل واضح ہے اور ہم یہاں کے عوام کے شانہ بہ شانہ رہیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی کی جانب سے پیش کردہ بل کو عوام کی بھرپور تائید حاصل ہے اور جو لوگ الگ صوبے یا ریفرنڈم وغیرہ کی بات کر رہے ہیں وہ عوامی رائے مطالبے اور جدوجہد کی توہین کے علاوہ قبائلی عوام کے ساتھ دُشمنی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ کسی کو بھی قبائل کے نام پر سیاسی سکورنگ کی اجازت نہیں دی جائیگی اور اگر حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے عملی اقدامات نہیں کیے تو اس کے انتہائی منفی نتائج برآمد ہوں گے اور قبائل کسی قسم کی جدوجہد یا قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.