سرگودھا٬جی اوسی ہیڈکوارٹرز تھری ائیر ڈیفنس میجر جنرل محمد سلیم رضا کا دورہ بھکر

عاشورہ محر م کے سلسلہ میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

منگل 11 اکتوبر 2016 19:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء)جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی اوسی ) ہیڈکوارٹرز تھری ائیر ڈیفنس ڈویژن سرگودہا میجر جنرل محمد سلیم رضا نے بھکر کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے عاشورہ محر م کے سلسلہ میں ضلعی پولیس کی طرف سے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی پی او خالد مسعود نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

بریفنگ سیشن میں بریگیڈیئر ثاقب اورڈی سی او احمد مستجاب کرامت بھی موجودتھے۔جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل محمد سلیم رضا نے سیکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے ڈی پی او آفس میں قائم کنٹرول روم کا بھی معائنہ کیا۔بعد ازاں انہوں نے محرم ڈیوٹی پر مامور آرمی کے جوانوں سے بھی ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تاکید کی کہ ڈیوٹی کی انجام دہی میںکامل پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیاجائے #