راولپنڈی٬ تھانہ بنی کے علاقہ میں نامعلوم شرپسندوں کی مبینہ طور پر امام بارگاہ بلتستانیہ میں دھماکے کی دھمکی

ممکنہ خطرے کے باعث مذکورہ امام بارگاہ کی نگرانی سخت کر دی گئی

منگل 11 اکتوبر 2016 19:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) تھانہ بنی کے علاقہ میں نامعلوم شرپسندوں نے مبینہ طور پر امام بارگاہ بلتستانیہ میں دھماکے کی دھمکی دی ہے امام بارگاہ بلتستانیہ کے قریب سے واقع گھر کے دروازے سے ملنے والے خط میںدھمکی دی گئی ہے اردو میں تحریر خط میں دھمکی دی گئی ہے کہ امام بارگاہ بلتستانیہ کو 10ویں محرم کو دھماکے سے اڑا دیا جائے گا پولیس کے مطابق خط کے نیچے مولانا عمر کا نام لکھا ہے تاہم بنی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 9اے ٹی اے کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ ممکنہ خطرے کے باعث مذکورہ امام بارگاہ کی نگرانی سخت کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :