راولپنڈی٬ یوم عاشورکے موقع پرعزاداروں نے جلوس کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی

منگل 11 اکتوبر 2016 19:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) حضرت امام حسین علیہ السلام اور اُنکے 72جانثاروں کی یاد میں یوم عاشورکے موقع پرعزاداروں نے جلوس کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے جس کے تحت راولپنڈی میں مرکزی جلوس عاشورہ امامبارگاہ عاشق حسین تیلی محلہ٬امامبارگاہ کرنل مقبول حسین کالج روڈ اور امامبارگاہ حفاظت علی شاہ بوہڑ بازار سے برآمد ہوگابعدازاںعزاداران بوہڑ بازار چوک ٬ٹرنک بازار اور حبیب بینک چوک میں زنجیر زنی اور قمہ کا ماتم کریں گے جلوس عاشورہ جامع مسجد روڈ اور پل شاہ نذر دیوان سے گزر کر امام بارگاہ قدیمی میں اختتام پذیرہوگامختار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع راولپنڈی کی جانب سے فوارہ چوک اور مختا ر آرگنائزیشن ضلع راولپنڈی کی جانب سے امام با رگاہ قدیمی حسینی محاذ کے قریب عزاداری کیمپ لگایا جائے گا جہاںایم ایس او اور ایم اوکے کارکنان کے ساتھ مختار جنریشن سبیل لگائی جائے گی جبکہ ابراہیم سکائوٹس کی جانب سے حبیب بینک چوک راجہ بازار اور جامع مسجد روڈ پر ماتم داروں کو طبی سہولت کی فراہمی کیلئے میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی ریجنل اور ضلعی محرم کمیٹیوں کے عہدیداران ٬مختارفورس کے رضا کارپولیس کے ہمراہ تمام راستے جلوس کے ہمراہ ہوں گے۔