وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین 4 روزہ سرکاری دورے پر یوکرین روانہ ہوگئی

منگل 11 اکتوبر 2016 19:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین 04 روزہ سرکاری دورے پر یوکرین روانہ ہوگئے ہیں۔انہیں اس دورے کی دعوت یوکرین کے وزیر دفاع نے دی ہے۔ چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسل بھی پاکستان کے دفاعی وفد میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اپنے دورے کے دوران یوکرین کی عالمی نمائش اور سیمینار --- آرمز اور سکیورٹی 2016 جو کہ10 اکتوبرسے 14 اکتوبر تک منعقد ہورہی ہے۔رانا تنویر حسین اس نمائش میں شرکت کرنے والے پاکستانی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ وفاقی وزیر یوکرین کے سول اور مسلح افواج کے حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔