گیس سلنڈرپھٹنے سے تین بچوں سمیت سات افرادزخمی

منگل 11 اکتوبر 2016 19:43

ملتان ۔11اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) شجاعبادروڈپرحجام کی دکان میں سلنڈرپھٹ گیا٬تین بھائیوں اوروالدسمیت 7افرادزخمی ہوگئے۔جنہیں نشترہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122کے مطابق شجاعبادروڈچاہ مہے والا میں ایک شخص گیس سلنڈربھرواکراپنے بچوں کے ہمراہ کٹنگ کیلئے حجام کی دکان پرگیا کہ اس دوران اچانک گیس سلنڈردھماکے سے پھٹ گیا۔جس کی زد میں آکر41سالہ یوسف اس کے تین بچے دس سالہ نعمان ٬آٹھ سالہ سلمان ٬دوسالہ طیب کے علاوہ عمر٬مظہراورمحمدطیب زخمی ہوگئے۔اطلاع ملنے پرریسکیو1122کی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں ٬ دھماکہ سے دکان بھی مکمل طورپرتباہ ہوگئی۔زخمیوں کونشترہسپتال منتقل کردیاگیا۔جہاں ان کی حالت خطرے سے باہربتائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :