کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق٬تین زخمی

منگل 11 اکتوبر 2016 19:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں میں سگے بھائی بھی شامل تھے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں گلشن اقبال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا جواد رضا بھی دوران علاج دم توڑگیا دو روز قبل مقتول کے والد بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بنے تھے جس میں جواد رضا زخمی ہوگئے تھے۔

دوسری جانب پاک کالونی میں بھتہ نہ دینے پر لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ٬ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے دونوں سگے بھائی ہے جاں بحق ہونیوالے شخص کی شناخت شہباز اور زخمی کی محسن کے نام سے ہوئی۔