واقعہ کربلا حق و باطل کی ایسی جنگ ہے جو ازل سے جاری ہے اور ابد تک جاری رہے گی

نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب کا بیان

منگل 11 اکتوبر 2016 19:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا حق و باطل کی ایسی جنگ ہے جو ازل سے جاری ہے اور ابد تک جاری رہے گی وہ یوم حسین کے سلسلے میں گلشن اقبال میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کررہے تھے٬ انہوں نے کہا کہ ’’حضرت امام زین العابدین رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں دنیا بد سے بد تر ہوتی جارہی ہے بُرے لوگوں کی برائی کی وجہ سے نہیں اپنے لوگوں کی خاموشی کی وجہ سے‘‘ آپ کا یہ فرمان قیامت تک اہل حق کیلئے ایک رہنما ء اصول کا درجہ رکھتا ہے جس کی بنیاد آپکے عظیم المرتبت والد حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے کردار سے رکھی تھی انہوں نے کہا کہ حق و باطل کے درمیان جنگ میں غیر جانبداری منافقت ہے ۔

(جاری ہے)

اقبال ؒنے کہا تھا کہ’’شرکت میانہ٬ْ حق و باطل نہ کر قبول‘‘ انہوں نے کہا کہ آج شام ٬فلسطین٬کشمیر سے برما تک مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی تاریخ کا شرمناک باب ہے عالم اسلام کے عوام اور حکمرانوں کی سوچ اور عمل میں بالکل واضح اختلاف ہے جب تک حکمراں عوام کے جذبات کی ترجمانی نہیں کرینگے اس وقت تک مسلمانوں کی مشکلات اور تکلیفوں کا ازالہ نہیں ہوسکتا ۔حضرت امام حسین کا کردار قیامت تک اہل حق کیلئے ایک رہنماء اصول کی حیثیت رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :