کراچی سے شاہ نورانی جانیوالی بس کوحادثہ٬ تین زائرین جاں بحق٬20سے زائد زخمی

منگل 11 اکتوبر 2016 19:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) کراچی سے شاہ نورانی جانیوالی زائرین کی بس حب میں ویراب ندی کے قریب الٹ گئی ۔حادثے کے نتیجے میں تین افرادجاں بحق جبکہ بیس سے زائدزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

لیویزذرائع کے مطابق ویراب ندی کے قریب شاہ نورانی جانیوالی زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ بیس سے زائد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے حادثے کاشکاربس کراچی سے شاہ نورانی جارہی تھی۔