محرم الحرام اہل بیتؓ کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ۔ عامرڈوگر

منگل 11 اکتوبر 2016 19:36

ملتان ۔11اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) ممبر قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر نے اپنے ا یک بیان میں کہا ہے کہ محرم الحرام اہل بیتؓ کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ٬ اہل بیتؓ نے عظیم قربانی دے کر ظالم کے خلاف ڈٹ جانے کا جو درس دیا وہ ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے ٬ یوم عاشور پر امن و امان کے قیام کیلئے ملی وحدت ٬ قومی یکجہتی بے حد ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

ملک محمد عامر ڈوگر نے مزید کہا کہ اہل بیتؓ کی عظیم قربانیوں کی وجہ سے آج اسلام زندہ ہے اور تاابد زندہ رہے گا ٬ اہل بیتؓ اور صحابہ کرامؓ نے دنیا بھر میں اسلام کے چراغ کو روشن رکھا اور آج ہمارے لئے یہ درس ہے کہ ہم ان کی قربانیوں کو مشعل راہ بناکر اپنی زندگی بسر کریں ٬ دین اسلام کی تبلیغ کے مشن کو جاری رکھیں ٬ بھائی چارے ٬ اخوت ٬ رواداری اور برداشت کے رویوں کے فروغ دے کر ہم اپنے معاشرے کو امن کا گہوارہ بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان مقدس ایام میں شہدائے کربلا کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملتان میں یوم عاشور کے موقع پر اتحاد و یکجہتی کے نظریے کے تحت پرامن طور پر ایک دوسرے کے مذہبی جذبات کا احترام کرتے ہوئے سب کو مل جل کر کام کرنا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :