ڈاکٹر ظفر حسین تنویر نے فزیالوجی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی

منگل 11 اکتوبر 2016 19:36

ساہیوال ۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) ساہیوال میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ظفر حسین تنویر نے فزیالوجی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

انہیں یہ ڈگری بہائو الدین ذکری یونیورسٹی ملتان کے ڈیپارٹمنٹ آف پیور اینڈ اپلائیڈ بیالوجی میں جگر ‘ گردوں اور پیشاب کے افعال سے متعلق مقالے کی تکمیل کے بعد دی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر ظفر حسین تنویر ساہیوال میڈیکل کالج میں پروفیسر آف فزیالوجی اور کالج پرنسپل کے فرائض انجا م دے رہے ہیں۔ فیکلٹی ممبران اور میڈیکل کمیونٹی نے فزیالوجی میں پی ایچ ڈی کرنے پر انہیں مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ اس شعبہ میں مزید تحقیق جاری رکھیںگے۔

متعلقہ عنوان :