یوم عاشور کے موقع پر مرکزی جلوس کے راستوں پر سیکورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے گئی

منگل 11 اکتوبر 2016 19:35

خانیوال۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) یوم عاشور کے موقع پر جلوس کے راستوں پر سیکورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ڈی سی او زید بن مقصود ڈی پی اوجہانزیب نذیر نے جلوس کے مکمل روٹس کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

ڈی پی نے اس موقع پر کہا ہے کہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ اووز اپنی علاقوں میں جلوس کی خود نگرانی کریں گئے فرائض میں غفلت برتنے والوں کو ہر گز معاف نہیں کیا جائے گا جبکہ غیر حاضر ملازمین کو نوکری سے برخاست کردیا جائے گا ۔

ڈی پی او نے کہا کہ ضلع میں امن و امان قائم رکھنا ان کی اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے۔ اور وہ ضلع بھی کے جلوسوں کی خود مانیٹرنگ کریں گئے ڈی سی او زید بن مقصود نے کہا کہ انہوں نے چاروں تحصیلوں میں جلوسوں کے روٹ پر ہونے والے انتظامات کا خود جائز ہ لیا ہے جو تسلی بخش ہیں ۔انہوں نے علمائے کرام سیاسی و سماجی حلقوں اور معززین علاقہ پر زور دیا کہ وہ اخوت وبھائی چارہ کی فضا برقرار رکھیں ۔

متعلقہ عنوان :