وزارت داخلہ کا10محرم کوموبائل فون سروس بند کرنے کافیصلہ مئوخر

وزارت داخلہ کے حکم پرصرف26شہروں میں موبائل فون سروس معطل ہوگی۔ذرائع پی ٹی اے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 11 اکتوبر 2016 19:15

وزارت داخلہ کا10محرم کوموبائل فون سروس بند کرنے کافیصلہ مئوخر

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11اکتوبر2016ء) :وفاقی وزارت داخلہ نے 10محرم کو ملک بھر میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ مئوخر کردیاہے،صوبائی حکومتوں نے وزارت داخلہ کو موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست کی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع پی ٹی اے کے مطابق حکومت نے عوام کی سہولت کے پیش نظر ملک بھر میں موبائل فون سروس کی معطلی کا فیصلہ مئوخر کردیا ہے جبکہ وزارت داخلہ کے حکم پرصرف 26شہروں میں موبائل فون سروس معطل ہوگی۔ذرائع پی ٹی اے کاکہنا ہے کہ وفاقی دارلحکومت میں بھی موبائل فون سروس کی معطلی روک دی گئی ہے۔