کے پی کے حکومت ہر لحاظ سے ناکام ہوچکی ٬کپتان خان ناچ گانوں دھرنوں کے بل بوتے پر وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہا ہے٬اسلام آباد بند کرنا سیاست نہیں بلکہ نادانی ہے٬صوبہ کو بنی گالہ سے چلایا جارہا ہے٬ ایک بجٹ وزیراعلیٰ ہا?س اور دوسرا بنی گلہ سے بنتا ہے٬روز بہ روز سیکرٹریز کے تبادلے کرواتے ہیں جو بیوروکریسی کے ساتھ ایک مزاق ہے٬پرامن افغانستان پاکستان کے بہتر مفاد میں ہے٬دونوں ملکوں کا مفاد ایک دوسرے سے وابسطہ ہے٬ بھارت نے جنگ مسلط کی تو مادروطن کی خاطر این اے پی کے کارکن صف اول کا کردار ادا کریں گے ٬ خیبرپختونخوا کی3 کروڑ عوام فوج کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہو گی

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق وزیراعلیٰ آمیرحیدر خان ہوتی کا الپوری میں جلسے سے خطاب

منگل 11 اکتوبر 2016 19:16

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا آمیرحیدر خان ہوتی نے کہا ہے اگر انڈیا نے مہم جوئی کی تو مادروطن کے خاطر این اے پی کے کارکن صف اول کا کردار ادا کریں گے ٬صوبہ خیبرپختونخوا کے تین کروڑ عوام عوامی نیشنل پارٹی کے قیادت میں فوج کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہو گی٬صوبائی حکومت ہر لحاظ سے ناکام ہوچکی ہے ٬کپتان خان ناچ گانوں دھرنوں کے بل بوتے پر وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہا ہے٬اسلام آباد بند کرنا سیاست نہیں بلکہ نادانی ہے٬پرامن افغانستان پاکستان کے بہتر مفاد میں ہے٬افغانستان ٬پاکستان کا مفاد ایک دوسرے سے وابسطہ ہے٬ہمیں ایک دسرے پر اعتماد بحال کرنا ہوگا٬صوبے کے معاشی حالات دن بدن خراب ہوتے جارہے ہیں ٬جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈ دستیاب نہیں٬مستقبل قریب میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کیلئے بھی فنڈ موجود نہیں ہوگا٬صوبہ کو بنی گالہ سے چلایا جارہا ہے ایک بجٹ صوبہ میں وزیراعلیٰ ہا?س کے دفتر میں جبکہ دوسرا بجٹ بنی گلہ سے بنتا ہے٬روز بہ روز سیکرٹریز کے تبادلے کرواتے ہیں جو بیوروکریسی کے ساتھ ایک مزاق ہے۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر الپوری میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کر رہے تھے ٬جلسہ سے عوامی نیشنل پارٹی کے سابقہ امیدوار قومی اسمبلی حاجی سدیدالرحمن۔اے این پی شانگلہ کے سینئر نائب صدر افسرالملک۔جنرل سیکرٹری الطاف حسین خان ایڈوکیٹ اور دیگر نے خطاب کیا ٬جلسہ عام میں سینکڑوں افراد مختلف جماعتوں سے مستعفی ہوکر اے این پی میں شامل ہوگئے٬نئے شامل ہونے والے افراد کو امیرحیدرخان نے ٹوپی پہنائے٬جلسہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائ جاوید خان۔

واجد علی خان۔شازیہ اورنگزیب۔حاجی سیدفرین بھی موجود تھے٬ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ افغانستان پر ہماری پارٹی کا موقف بالکل واضح ہے پر امن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے٬اگر ہندوستان نے جنگ کی غلطی کی تو اینٹ کا جواب پھتر سے دیں گے٬ملک آج خطرناک دور سے گزر رہا ہے اور سونامی خان وزارت عظمیٰ کیلئے دھرنے دے رہی ہیں٬ پختون قوم اب مزید کھوکھلے نعروں میں نہیں آئیں گے٬ صوبہ پختونخوا میں ائندہ دور عوامی نیشنل پارٹی کا ہوگا٬پارٹی سے غداری کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرکے ڈی سیٹ کریں گے٬عوامی نیشنل پارٹی پختونوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے٬افغانستان اور پاکستان ایک دوسرے پر اعتماد کا فقدان ہے٬اور اس غلط فہمی کی وجہ سے دونوں ممالک کا نقصان ہے٬قبائلی علاقوں کو خیبرپختون خوا میں ضم کونے سے پختون متحد ہو جائیں گے٬اگر فاٹا خیبرپختون خوا میں ضم ہونے سے پختونخواپاکستان کا دوسرا بڑا صوبہ بن جائے گا٬حیدر ہوتی نے کہا کہ جنگیں مسائل کا حل نہیں ہے پاکستان اور ہندوستان سفارتی طریقے سے مسائل کا حل نکالیں٬اگر ضرورت پڑی تو اقوام متحدہ سے رجوع کرے٬موجودہ غیریقینی صورت حال میں قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے٬داراحکومت بند کرنے سے عام عوام کا نقصان ہوگا٬ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کررہی ہے اور جنگ کو ہوا دیتی ہے ٬ہم عدم تشدد کے پیروکارہیں لیکن اگر ہم پر جنگ مسلط کیا گیا تو بھر پو جواب دیں گے٬صوبائی حکومت سوات ایکسپریس وے بنانے کیلئے قرضہ لے رہی ہے۔