ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی اقتدار احمد کی ہدایت پر میونسپل کمشنربلدیہ غربی اشفاق احمد ملاح نے امام بارگاہوں اور جلوس کی گذرگاہوں پر صفائی ستھرائی اور روشنی کی فراہمی کا معائینہ کیا

منگل 11 اکتوبر 2016 19:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی اقتدار احمد کی ہدایت پر میونسپل کمشنربلدیہ غربی اشفاق احمد ملاح نے امام بارگاہوں اور جلوس کی گذرگاہوں پر صفائی ستھرائی اور روشنی کی فراہمی کا معائینہ کیا٬ انہوں نے امام بارگاہوں کے منتظمین اور جلوس کمیٹیوں کے نمائندوں سے ملاقات کرکے انتظامیہ کی جانب سے کیئے جانے والے انتظامات کے بارے میں معلومات حاصل کیں منتظمین نے انتظامیہ کی جانب سے عزادران کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں اطمینان کرتے ہوئے انتظامیہ بلدیہ غربی کے افسران و عملے کو خراج تحسین پیش کیا میونسپل کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عزادران کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے عمل کو ممکن بنانے میں امام بارگاہوں کے منتظمین ٬جلوس و ماتم کمیٹیوں کے نمائندوں کی مشاورت سے ہی انتظامیہ نے سہولیات کی فراہمی کا عمل کامیابی سے مکمل کیا انہوں نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ تعزیوں کی گذرگاہوں پر صفائی ستھرائی اور روشنی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے بلدیاتی افسران نے عاشورہ کے حوالہ سے کیئے جانے والے انتظامات کے بارے میں بریفینگ دیتے ہوئے بتایاکہ جلوس کمیٹیوں اور امام بارگاہوں کے منتظمین کی مشاورت سے عزادارن کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاکر صفائی ستھرائی روشنی اور جلوس کی گزرگاہوں پر ضروری نوعیت کے کاموں کو بروقت مکمل کر لیا گیا ہے تعزیوں کی گذرگاہوں پر صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے٬ اس موقع پر ان کے ہمراہ بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔