پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نجمی عالم٬ ندیم بھٹو٬ حبیب الدین جنیدی اور لطیف مغل کی سندھ بھر میں نادرا دفاتر میں عوام کے ساتھ کئے جانے والے ناروا سلوک کی شدید مذمت

منگل 11 اکتوبر 2016 19:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نجمی عالم٬ ندیم بھٹو٬ حبیب الدین جنیدی اور لطیف مغل نے سندھ بھر میں نادرا دفاتر میں عوام کے ساتھ کئے جانے والے ناروا سلوک کی شدید مذمت کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نادرا ملازمین اور ایجنٹ مافیا کی ملی بھگت کا فوری نوٹس لیں اور عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے نادرا دفاتر میں فی الفور اضافہ کریں٬ پی پی پی میڈیا سیل سندھ سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں نئے شناختی کارڈ ٬پرانے شناختی کی تجدید اور ’’ ب‘‘ فارم کے حصول میں عوام کو نادرا ملازمین کی جانب سے ناروا سلوک کا سامنا ہے اور مختلف حیلوں بہانوں سے عوام کو تنگ کیا جارہا ہے ٬جبکہ محض ٹوکن کے حصول کیلئے بھی شدید ذلت اور پریشانی اٹھانا پڑرہی ہے٬ جبکہ ایجنٹ مافیا ٹوکن 1000 سے 1500 روپے تک سائیلین سے وصول کررہا ہے جس پر نادرا کا اسٹاف فوری کارروائی عمل میں لاتا ہے٬ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان محرم الحرام کے فوری بعد سندھ حکومت سے اس سلسلے میں ملاقات کر کے مسئلے کا پائیدار حل پیش کریں۔

متعلقہ عنوان :