پاکستان تیزی سے ایشیا کا صنعتی ٹائیگر بننے کی راہ پر گامزن ہے پاک وطن کی ترقی کی راہ میں کسی دھرنے یا ریلی نے کالی بلی بننے کی کوشش کی تو میاں محمد نواز شریف کے جاں نثار کارکن آہنی دیوار بن کر سامنے آئیں گی

مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما اور سابق امیدوار قومی اسمبلی میاں بلال اعجاز شفیع کی بات چیت

منگل 11 اکتوبر 2016 19:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما اور سابق امیدوار قومی اسمبلی میاں بلال اعجاز شفیع نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے میڈیا کوآرڈینیٹر عبد الحمید بٹ٬ سینئر مسلم لیگی رہنما حاجی عبد الغفور٬ نور خان اخوندزادہ٬خلیل بلوچ٬ ماسٹر عبد الرزاق کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تیزی سے ایشیا کا صنعتی ٹائیگر بننے کی راہ پر گامزن ہے پاک وطن کی ترقی کی راہ میں کسی دھرنے یا ریلی نے کالی بلی بننے کی کوشش کی تو میاں محمد نواز شریف کے جاں نثار کارکن آہنی دیوار بن کر سامنے آئیں گی․ سیاست کے میدان میں دبائو اور بلیک میلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذاتی مفادات اور اقتدار کے خواہشمند سیاسی عناصر دھرنوں ٬ ریلیوں اور ہڑتالوں کے نام پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کو بلیک میل کرنے کی کوششوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی․ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی سیاسی پیش قدمی قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولوں کے عین مطابق ہے اسی لئے قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد پاکستانی قوم نے سب سے زیادہ اعتماد اور عزت میاں محمد نواز شریف کو دے کر تیسری بار پاکستان کا وزیر اعظم بنایا․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما میاں بلال اعجاز شفیع نے کہا کہ حقیقی جمہوریت سے محروم سندھ اور خیبر پختونخوا کے عوام کی محرومیوں کا دور بھی بہت جلد ختم ہوگا ٬ آئندہ انتخابات میں عوام کے بھرپور اعتماد کے ساتھ سندھ اور خیبر پختونخوا میں بھی قائد میاں محمد نواز شریف کے سپاہی عوام کی خدمت کے لئے بھاری اکثریت کے ساتھ ایوانوں میں موجود ہونگی․ پاکستان میں جو ترقی پاکستان مسلم لیگ(ن) کے موجودہ تین سالہ دور میں ہوئی اتنی ترقی تو ملک تاریخ کے طویل ترین مارشل لائوں کے دور میں بھی نہیں ہوئی․ عوام نے اچھی طرح پرکھ لیا ہے کہ ملکی سیاست میں عوام اور ملک کے ساتھ خیرخواہی صرف پاکستان مسلم لیگ(ن) کا دستور ہے جس کا ثبوت ملک کے طول و عرض میں پھیلے ہوئے ترقی اورخوشحالی کے منصوبے ہیں جو فقط میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ممکن ہوئی․ پاکستانی قوم ماضی میں بھی میاں محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑی تھی اور مستقبل بھی میاں محمد نواز شریف اور بیس کروڑ پاکستانیوں کے عظیم اتحاد کا ہہوگا۔