مسلم لیگ(ن ) کی قیادت ملک میں جمہوریت کے استحکا م اور تسلسل کے لئے تاریخی کردار ادا کر رہی ہے٬علی اکبر گجر

منگل 11 اکتوبر 2016 19:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن ) کی قیادت ملک میں جمہوریت کے استحکا م اور تسلسل کے لئے تاریخی کردار ادا کر رہی ہی․ میاں محمد نواز شریف حکومت کے ساتھ پارٹی معاملات کو بھی احسن طریقے سے دیکھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

قائد کی رہنمائی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نوجوانوں کے لئے مہمیز کا کام کر رہی ہی․ مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ٬ پارٹی انتخابات پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مثالی جمہوری سیاست کا اہم باب ہی․پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مجلس عاملہ کا اجلاس ٬ پارٹی انتخابات کا اعلان ہمارے سیاسی مخالفین کے لئے پیغام ہے کہ قائد میاں محمد نواز شریف نہ صرف بہترین حکمرانی کے ذریعے پاکستان کی خدمت کر رہے ہیں بلکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی خالق جماعت کے معاملات پر بھی بھرپور توجہ دے رہے ہیں․ ہماری قیادت پر تنقید کرنے والوں کی اپنی صفوں میں دراڑیں اور بد نظمی ہے جمہوریت کے حقیقی معنی سے ناواقف عناصر وقت گذاری اور ذاتی خواہشات کے لئے جمہوریت کالبادہ اوڑھ کر ملک میں بد نظمی اور غیر جمہوری رویوں کو پروان چڑھا رہے ہیں لیکن پاکستان مسلم لیگ(ن) کی اصل طاقت ہمارے نوجوانوں کا جذبہ حب الوطنی اور جمہوریت کے ساتھ لگائو پاکستان کو کسی سیاسی اناڑی کے لئے کھیل کا میدان نہیں بننے دیں گی․ جمہوری اقدار کی پاسداری کرنے والوں کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) بہترین پلیٹ فارم ہے ملک کے تعلیمیافتہ نوجوان وطن اور اپنے تابناک مستقبل کے لئے جس ولولے کے ساتھ میاں محمد نواز شریف کے ساتھ چل رہے ہیں وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ہر لحاظ سے محفوظ ہاتھوں میں ہی․ علی اکبر گجر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کا بہترین تنظیمی ڈھانچہ اور محب وطن قیادت پاکستانی قوم کی امیدوں کا مرکز ہے انشا اللہ ہم اپنے قائد کی رہنمائی میں پاکستان کی تمام محرومیاں اور مسائل ختم کر کے مملکت خداداد کو روئے زمین کی عظیم فلاحی ریاست بنانے میں کامیاب ہونگی․ ملک کے جو نوجوان پاکستان مسلم لیگ(ن) کے منشور اور مقاصد سے تاحال دور ہیں ان سے بھی درخواست ہے کہ قدم بڑھائیں اور پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والے میاں محمد نواز شریف کا ساتھ دے کر ملک کو معاشی قوت بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :