سانگھڑ ٬دسویں محرم کے سلسلے میں حفاظتی انتظام کا جائزہ٬ شہر کے تمام کاروباری مراکز بند

منگل 11 اکتوبر 2016 19:11

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) سانگھڑ میں دسویں محرم کے سلسلے میں حفاظتی انتظام کا جائزہ٬ شہر کے تمام کاروباری مراکز بند ٬دسویں محرم کے جلوس کے راستوں کی چیکنگ٬ جلوس کے روٹس پر آنے والی دکانوں کو سیل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق سانگھڑ میں دسویں محرم کے سلسلے میں حفاظتی انتظام انتہائی سخت کئے ہیں٬ سانگھڑ شہر کو مکمل طور پر بند کیا گیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے جلوسوں کے روٹس کی مکمل تلاشی لی گئی ہے اور روٹس میں آنے والی تمام دکانوں کو سیل کیا گیا ہے جوکہ گیارہویں محرم کی صبح کھولی جائیں گی ٬ انتظامیہ کے مطابق ضلع میں 2500 پولیس اہلکار 200رینجرز کے اہلکار اور 500 رضاکار اپنی خدمات سرانجام دیں گے٬ دسویں محرم کے سلسلے میں نویں اور دسویں محرم کو شہر کو مکمل بند ہاگا اور جلوس کے راستوں کی مکمل تلاشی کے بعد ان کو کلیئر قرار دیا جائے اور پولیس کی نفری جلوس کے روٹس کی نگرای کریں گی٬ سانگھڑ میں دسویں محرم کا مرکزی جلوس امام بارگاہالحیدری سے دسویں محرم کی صبح 9 جوکہ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ الحسینی پہنچے کا جہاں نماز ظہرین ادا کی جائے گی نماز ظہرین کے بعد ماتمی جلوس برآمد ہوگا جوکہ الحسینی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :