روہڑی بعد سکھر کے ماتمی جلوس کی سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات ٬ ماتمی جلوس کی گذرگاہوں کی صفائی شروع

منگل 11 اکتوبر 2016 19:11

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) روہڑی بعد سکھر کے ماتمی جلوس کی سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات ٬ ماتمی جلوس کی گذرگاہوں کی صفائی شروع ہو گئی ٬ضلعی انتظامیہ نے ماتمی جلوس کی جانب آنے والے راستے سیل کر دیئے ٬ آنے جانے والی گاڑیوں اور مسافروں کی تلاشی ٬ سکھر کے مختلف مقامات پر پولیس اہلکار تعینات ٬ تفصیلات کے مطابق روہڑی کے قدیمی و تاریخی ماتم ضریع اقدس کربلامعلیٰ کے ماتمی جلوس کی برآمدگی کے بعد دس محرم الحرم کو سکھر کی مرکزی امام بارگاہ سے نکلنے والے ماتمی جلوس کے حفاظتی انتظامات کے سلسلے میں مینارہ روڈ٬ شہید گنج ٬ گھنٹہ گھر ٬ مہران مرکز ٬ غریب آباد اور دیگر علاقوں میں روکاوٹیں کھڑی کر کے ان مذکورہ علاقوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور ماتمی گذرگاہوں کی جانب آنے جانے والی گاڑیوں اور مسافروں کی سخت چیکنگ شروع کر دی گئی ہے جبکہ ماتمی جلوس کی گذرگاہوں کی صفائی ستھرائی کا عمل میں تیزی سے جاری ہے واضع رہے کہ کل ( آج ) ضلع بھر سے 35سے زائد چھوٹے بڑے ما تمی جلوس نکا لے جائینگے جو اپنی روایتی راستوں سے ہو تے ہو ئے مر کزی امام با رگا ہ سے نکلنے والے مر کزی ما تمی جلوس میں شامل ہو نگے مر کزی ما تمی جلوس امام با رگا ہ غریب آباد سے نکا لا جائیگا جو گھنٹہ گھر ٬ نیم کی چاڑی ٬ ایوب گیٹ٬ دادو چوک ٬ اے سیکشن روڈ و دیگر علاقوں سے ہو تا ہوا رات گئے واپس امام با رگا ہ غریب آباد پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا ماتمی جلوس کے دوران مختلف مقاما ت پر مجالس عزا بھی منعقد ہونگی ۔