آئی ایس اوکراچی ڈویژن کے زیر اہتمام امسال بھی بعد نماز ظہرین امام بارگاہ ِ علی رضاکے سامنے ادا کی گئی

امام حسین ؓنی60 ھ میں یزید ملعون کی بیعت سے انکار کر کے دنیا میں آنے والے ہر یزید سے روشناس کروا دیا تھا٬ علی حیدر

منگل 11 اکتوبر 2016 19:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی بعد نماز ظہرین دورانِ مرکزی جلوس ایم اے جناح روڈ پر امام بارگاہ ِ علی رضاکے سامنے ادا کی گئی٬جس کی امامت مولانا کاظم عباس نے کی ۔دورانِ نماز شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علی حیدرنے کہاکہ امام حسین ؓنی60 ھ میں یزید ملعون کی بیعت سے انکار کر کے دنیا میں آنے والے ہر یزید سے روشناس کروا دیا تھا۔

آج یہ دنیا پروانے یزید سے بھر گئی ہے٬ آج بحرین٬ شام عراق ٬ فلسطین٬ کشمیرو پاکستان سمیت دنیا کے ہر کونے میں مسلمانان عالم کو شہید کیا جا رہا ہے۔ یمن میں جنازے پر فضائی حملہ کیا گیا جس میں 100سے زائد لوگ شہید ہوگئے٬کشمیر میں اب تک ہزاروں مسلمانوں کو شہید کردیا گیا ٬ مسلمان ممالک اس ظلم کو ہوتا دیکھ کر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیںجبکہ عرب حکمران امریکی اور اسرائیلی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے دہشت گرد ٹولے کو مضبوط کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں موجود تکفیری ٹولابھی غیر ملکی آقائوں کے ایما پر کام کر رہا ہے اورجبکہ حکومت میں موجود چند عناصر اس ٹولے کی سربراہی کر رہے ہیں ۔محرم الحرام کاا ٓغاز ہوتے ہی نواز حکومت کی متعصبانہ کاروائیاں شروع ہوگئی ۔شہر قائد میں جہاں سیکیورٹی کے بڑے بڑے دعوے کیے گئے وہیں دہشتگردوں نے ایک گھنٹے کے اندرتین مختلف مقا مات پر شیعان حیدر کرار کو نشانہ بنایا جس میں منصور زیدی شہید ہوگئے جبکہ 6مومنین زخمی ہوگئے ٬ راولپنڈی میں دونو جوانوں کو شہید کیا گیا ٬ کوئٹہ میں بس پر فائرنگ کر کے 4خواتین کو شہید کردیا گیا ٬ لیکن حکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیا بلکہ مزید دیگر شہروں میں عزاداری کو محدود کرنے کی کوششیں کی گئی۔

علی حیدرنے مزید کہا کہ محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ ہی شہر قائد میں ہونے والی دہشت گردی حکومت اور سیکیورٹی اداروں پر سوالیہ نشان ہے۔ اس موقع پر شرکاء جلوس نے پاکستان میں بھارتی جارحیت اور دخل اندازی کو مسترد کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے بھارتی جارحیت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ آخر میں شرکا ء جلوس نے امریکہ اسرائیل اور اس سے منسلک یزیدی قوتوں کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا اور امریکہ و اسرائیل و بھارت کے پرچم نذر آتش کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :