ملک اور قوم کو اتحاد ویکجہتی کہ اشد ضرورت ہے٬چیئر مین بلدیہ کورنگی

تمام مکاتبِ فکر کے لوگ بھائی چارے کی فضاء کو فروغ دینے کیلئے اپنا کر دار ادا کریں٬ سید نیئر رضا

منگل 11 اکتوبر 2016 19:09

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا ٬ وائس چیئر مین رکن الدین تاج نے محرم الحرام کے سلسلے میں بر آمد ہونے والے عزا درارن حسین کے جلوس میںشرکت کی یہ جلوس مختلف امام بارگاہوں سے ہو تا ہوا کورنگی نمبرٰ 2 پر اختتام پذیر ہو ا اس موقع پر فوکل پرسن ایس معین ٬ ڈائریکٹر ہیلتھ اینڈ سروسز محمد رفیق شیخ اور دیگر افسران بھی موجود تھے اس موقع پر چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا ٬ وائس چیئر مین رکن الدین تاج نے کہا کہ محرم الحرام میں اتحاد یکجہتی کو فرو غ دیا جائے اس وقت ملک اور قوم کو اتحاد یکجہتی کہ اشد ضرورت ہے انہوں نے تمام مکاتب فکر سے اپیل کی کہ وہ ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے بھائی چارے کی فضاء کو فروغ دینے کیلئے اپنا کر دار ادا کریں ملک اس وقت انتہائی نازک دور سے گذر رہا ہے تمام مکاتب فکر کے درمیان ہم آہنگی اور بھائی چارے کی اشد ضرورت ہے محرم کے تقدس کو برقرار رکھنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے انہوں نے مزید کہا کہ حضرت امام حسین ؓ نے اقوام عالم اور انسانوں کا ظلم اور جبر کے سامنے سر اٹھا کر جینے کا حوصلہ بخشا ظالم کے خلاف علم جہاد بلند کیا آپؓ نے جرات اور حوصلہ کی لازوال مثال پیش کی ہمیں بھی چاہیے کہ ہم بھی ہمیشہ حق اور سچ کا سا تھ دیں محرم الحرام ہمیں صبر و استعقامت کا درس دیتا ہے کہ جلوس کے منتظمین نے بلدیہ کورنگی انتظامیہ کی جانب سے امن وامان اور فرقہ وارنہ ہم آہنگی کی عملی جدوجہد کی تعریف کی او ر انتظامیہ کا امام بارگاہوں٬ مجالس اور جلوس کی گذر گاہوں پر بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی پرشکریہ ادا کیا ۔