محرم الحرام کو واٹربورڈ کے تمام پمپنگ اسٹیشن ٬ہائیڈرنٹس ٬اور کمپلینٹ سینٹر ز بلاکسی وقفہ کے کام کرتے رہے ٬ایم ڈی واٹربورڈ

منگل 11 اکتوبر 2016 19:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) 9محرم الحرام کو واٹربورڈ کے تمام پمپنگ اسٹیشن ٬ہائیڈرنٹس ٬اور کمپلینٹ سینٹر ز بلاکسی وقفہ کے کام کرتے رہے ٬ایم ڈی واٹربورڈ نے تمام شہر خصوصاً امام بارگاہوں ٬مجالس کے مقامات اور جلوس کی گزرگاہوں کا بھی دورہ کیا ٬نشتر پارک سے برآمد ہونے والے جلوس میں شرکت کرکے واٹربورڈ کی جانب سے کئے گئے خصوصی انتظامات کا جائزہ بھی لیا ٬ پولیس کی جانب سے شہر میں پانی کے ٹینکروں کی نقل و حرکت روکے جانے پر کمشنر کراچی سے رابطہ کیا گیا ٬تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فرید نے 9 محرم الحرام کو واٹربورڈ کے حکام کے ساتھ نارتھ ناظم آباد ٬سرجانی ٬نارتھ کراچی٬ امام بارگاہ باب العلم ٬لانڈھی ٬کورنگی ٬ شہر خصوصاً امام بارگاہوں امام بارگاہ باب العلم ٬شاہ نجف ٬ حسینہ سجادیہ ٬مجالس کے مقامات اور جلوس کی گزرگاہوں کا بھی دورہ کیا ٬نشتر پارک سے برآمد ہونے والے جلوس میں شرکت کرکے واٹربورڈ کی جانب سے کئے گئے خصوصی انتظامات کا جائزہ بھی لیا ٬ایم ڈی واٹربورڈ عشرہ محرم کیلئے خصوصی طور پر بنائے گئے کمپلینٹ سینٹر بھی گئے اور شہریوں کی جانب سے کی جانیوالی ٹیلی فون کالز پر ان کی شکایات بھی سنیں ٬9محرم کو شہر کے مختلف علاقوں سے پانی و سیوریج کی کل 69شکایات موصول ہوئیں جس میں سے 43کا فوری طور پرازالہ کردیا گیا جبکہ دیگر پر کام جاری ہے٬انہوں نے تمام سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی کہ وہ 10محرم الحرام کو بھی ڈیوٹی پر موجود رہیں ٬کمپلینٹ سینٹرز سے موصول ہونے والی پانی و سیوریج کی تمام شکایات کا ازالہ کیا جائے ٬جلوسوں کی گزرگاہوں کا معائنہ کرکے وہاں سیوریج کے پانی کی نکاسی کا جائزہ لیا جائے ٬ دریں اثناء ایم ڈی واٹربورڈ نے پولیس کی جانب سے عزاداری جلوس اور سبیلوںکے لئے جانے والے پانی کے ٹینکروں کو روکے جانے پر کمشنر کراچی اعجاز احمد خان سے رابطہ کیا اور انہیں صورتحال سے آگاہ کیا٬ جس پر کمشنر کراچی نے انہیں مسئلہ کے حل کی یقین دہانی کرادی ہے ۔

متعلقہ عنوان :