واقعہ کربلا حق وباطل کی جنگ تھی جس میں باطل کو شکست ہوئی٬حلیم عادل شیخ

آج اسلام دشمنوں نے ہمیں مسلکی جھگڑوں میں الجھا کر ایک دوسرے کا دشمن بنادیاہے٬ سینئرنائب صدر پی ٹی آئی سندھ

منگل 11 اکتوبر 2016 19:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئرنائب صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا حق وباطل کی جنگ تھی جس میں باطل کو شکست ہوئی حضرت امام حسین کی شہادت نے اسلام کو بچانے کے لیے صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا٬مگر افسوس آج کا مسلمان کئی حصوں میں تقسیم ہوکر رہ گیاہے ٬ہماری ناکامی یہ ہے کہ ہم حضرت امام حسین کی قربانیوں کا زکر تو کرتے ہیں مگر عمل نہیں کرتے ٬آج دلوں میں قربانیوں کی جگہ تعصب نے لے لی ہے۔

(جاری ہے)

ہم جھوٹ بولنے اور دھوکہ دہی کو برا نہیں سمجھتے یہ ہی وجہ ہے کہ ہم کمزور سے کمزور تر ہوتے چلے جارہے ہیں٬جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آج اسلام دشمنوں نے ہمیں مسلکی جھگڑوں میں الجھا کر ایک دوسرے کا دشمن بنادیاہے ٬عادل ہاوس سے جاری بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہاکہ دہشت گردی کا کسی بھی لحاظ سے اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہوسکتاہے یہ صرف اور صرف ہمارے دین و اسلام کو بدنام کرنے کی سازش ہوسکتی ہے ٬انہوں نے مزید کہاکہ صدیاں یونہی بیتتی رہینگی اور اسی طرح حضرت امام حسین کافلسفہ شہادت چمکتا دمکتا رہے گا٬ حضرت امام حسین نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ جینا اور مرنا صرف اللہ اور اس کے رسول کے لیے ہونا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :