سرکاری حج سکیم کے اقدامات مثالی تھے ۔ حافظ عبدالکریم

منگل 11 اکتوبر 2016 19:04

ڈی جی خان ۔11اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور /ایم این اے حافظ عبدالکریم نے کہا ہے کہ حکومت نے سرکاری ․حج سکیم کے لیے مثالی اقدامات کیے پاکستانیوں کوصرف 2لاکھ 60ہزار روپے پر سرکاری کوٹہ کے تحت حج کرایا گیاجبکہ پاکستان کے ہمسایہ ممالک بھارت اور بنگلہ دیش کے مسلمانوں نے سرکاری حج سکیم کے تحت کم از کم چار لاکھ روپے ادا کیے انہوں نے یہ بات ڈی سی او آفس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے حاجیوں کو کم خرچ پر زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کیں ۔

متعلقہ عنوان :